عِبرانیوں 2:7-9 Urdu Bible Revised Version (URD)

7. تُو نے اُسے فرِشتوں سے کُچھ ہی کم کِیا ۔تُو نے اُس پر جلال اور عِزّت کا تاج رکھّااور اپنے ہاتھوں کے کاموں پر اُسے اِختیار بخشا۔

8. تُو نے سب چِیزیں تابِع کر کے اُس کے پاؤںتلے کر دی ہیں۔پس جِس صُورت میں اُس نے سب چِیزیں اُس کے تابِع کر دِیں تو اُس نے کوئی چِیز اَیسی نہ چھوڑی جو اُس کے تابِع نہ کی ہو مگر ہم اب تک سب چِیزیں اُس کے تابِع نہیں دیکھتے۔

9. البتّہ اُس کو دیکھتے ہیں جو فرِشتوں سے کُچھ ہی کم کِیا گیا یعنی یِسُوع کو کہ مَوت کا دُکھ سہنے کے سبب سے جلال اور عِزّت کا تاج اُسے پہنایا گیا ہے تاکہ خُدا کے فضل سے وہ ہر ایک آدمی کے لِئے مَوت کا مزہ چکھّے۔

عِبرانیوں 2