عبدیاہ 1:3-5 Urdu Bible Revised Version (URD)

3. اَے چٹانوں کے شِگافوں میں رہنے والےتیرے دِل کے گھمنڈ نے تُجھے دھوکا دِیا ہے ۔تیرا مکان بُلند ہےاور تُودِل میں کہتا ہے کَون مُجھے نِیچے اُتارے گا؟۔

4. خُداوند فرماتا ہے اگرچہ تُو عُقاب کی مانِند بُلند پرواز ہواور سِتاروں میں اپنا آشیانہ بنائےتَو بھی مَیں تُجھے وہاں سے نِیچے اُتارُوں گا۔

5. اگر تیرے گھر میں چور آئیں یا رات کو ڈاکُو آ گُھسیں(تیری کَیسی بربادی ہے!)تو کیا وہ حسبِ خواہِش ہی نہ لیں گے؟اگر انگُور توڑنے والے تیرے پاس آئیںتو کیا کُچھ دانے باقی نہ چھوڑیں گے؟۔

عبدیاہ 1