1. اُن پر افسوس جو صِیُّون میں باراحت اور کوہِستانِ سامر یہ میں بے فِکر ہیں یعنی رئِیسِ اقوام کے شُرفا جِن کے پاس بنی اِسرائیل آتے ہیں۔
2. تُم کلنہ تک جا کر دیکھو اور وہاں سے حماتِ ا عظم تک سَیر کرو اور پِھر فلِستِیوں کے جات کو جاؤ ۔کیا وہ اِن مملکتوں سے بِہتر ہیں؟ کیا اُن کی حدُود تُمہاری حدُود سے زِیادہ وسِیع ہیں؟۔
3. تُم جو بُرے دِن کا خیال مُلتوی کر کے ظُلم کی کُرسی نزدِیک کرتے ہو۔
4. جو ہاتھی دانت کے پلنگ پر لیٹتے اور چارپائیوں پر دراز ہوتے اور گلّہ میں سے برّوں کو اور طویلہ میں سے بچھڑوں کو لے کر کھاتے ہو۔