11. مَیں نے تُم میں سے بعض کو اُلٹ دِیا جَیسے خُدا نے سدُو م اور عمُور ہ کو اُلٹ دِیا تھا اور تُم اُس لُکٹی کی مانِند ہُوئے جو آگ سے نِکالی جائے تَو بھی تُم میری طرف رجُوع نہ لائے خُداوند فرماتا ہے۔
12. پس اَے اِسرائیل مَیں تُجھ سے یُوں ہی کرُوں گا اور چُونکہ مَیں تُجھ سے یُوں کرُوں گا اِس لِئے اَے اِسرائیل تُو اپنے خُدا سے مُلاقات کی تیّاری کر۔
13. کیونکہ دیکھ اُسی نے پہاڑوں کو بنایااور ہوا کو پَیداکِیا ۔وہ اِنسان پر اُس کے خیالات کو ظاہِر کرتا ہےاورصُبح کو تارِیک بنا دیتا ہےاور زمِین کے اُونچے مقامات پر چلتا ہے ۔اُس کا نام خُداوند ربُّ الافواج ہے۔تَوبہ کے لِئے پُکار