5. سمُندر کے ساحِل کے رہنے والوں یعنی کریتیوں کی قَوم پر افسوس! اَے کنعا ن فلِستِیوں کی سرزمِین! خُداوند کا کلام تیرے خِلاف ہے ۔مَیں تُجھے نیست و نابُود کرُوں گا یہاں تک کہ کوئی بسنے والا نہ رہے۔
6. اور سمُندر کے ساحِل چراگاہیں ہوں گے جِن میں چرواہوں کی جھونپڑیاں اور بھیڑخانے ہوں گے۔
7. اور وُہی ساحِل یہُودا ہ کے گھرانے کے بقِیّہ کے لِئے ہوں گے ۔ وہ اُن میں چرایا کریں گے ۔ وہ شام کے وقت اسقلو ن کے مکانوں میں لیٹا کریں گے کیونکہ خُداوند اُن کا خُدا اُن پر پِھر نظر کرے گا اور اُن کی اسِیری کو مَوقُوف کرے گا۔
8. مَیں نے موآب کی ملامت اور بنی عمُّون کی لَعن طَعن سُنی ہے ۔ اُنہوں نے میری قَوم کو ملامت کی اور اُن کی حدُود کو دبا لِیا ہے۔