زبُو 84:2-5 Urdu Bible Revised Version (URD)

2. میری جان خُداوند کی بارگاہوں کی مُشتاق ہے بلکہگُدازہو چلی۔میرا دِل اور میرا جِسم زِندہ خُدا کے لِئے خُوشی سےللکارتے ہیں۔

3. اَے لشکروں کے خُداوند! اَے میرے بادشاہ اورمیر ے خُدا!تیرے مذبحوں کے پاس گورَیّا نے اپنا آشیانہاور ابابِیل نے اپنے لِئے گھونسلا بنا لِیاجہاں وہ اپنے بچّوں کو رکھّے۔

4. مُبارک ہیں وہ جو تیرے گھر میں رہتے ہیں۔وہ سدا تیری تعرِیف کریں گے ۔(سِلاہ)

5. مُبارک ہے وہ آدمی جِس کی قُوّت تُجھ سے ہے۔جِس کے دِل میں صِیُّو ن کی شاہراہیں ہیں۔

زبُو 84