39. اور اُسے یاد رہتا ہے کہ یہ محض بشر ہیںیعنی ہوا جو چلی جاتی ہے اور پِھر نہیں آتی۔
40. کِتنی بار اُنہوں نے بیابان میں اُس سے سرکشی کیاور صحرا میں اُسے آزُردہ کِیا!
41. اور وہ پِھر خُدا کو آزمانے لگےاور اُنہوں نے اِسرائیل کے قُدُّوس کو ناراض کِیا۔
42. اُنہوں نے اُس کے ہاتھ کو یاد نہ رکھّا۔نہ اُس دِن کو جب اُس نے فِدیہ دے کر اُن کومُخالِف سے رہائی بخشی۔
43. اُس نے مِصر میں اپنے نِشان دِکھائےاور ضُعن کے عِلاقہ میں اپنے عجائِب
44. اور اُن کے دریاؤں کو خُون بنا دِیااور وہ اپنی ندیوں سے پی نہ سکے۔