زبُو 72:12-18 Urdu Bible Revised Version (URD)

12. کیونکہ وہ مُحتاج کو جب وہ فریاد کرے۔اور غرِیب کو جِس کا کوئی مددگار نہیں چُھڑائے گا ۔

13. وہ غرِیب اور مُحتاج پر ترس کھائے گا۔اور مُحتاجوں کی جان کو بچائے گا۔

14. وہ فِدیہ دے کر اُن کی جان کو ظُلم اور جبر سے چُھڑائے گااور اُن کا خُون اُس کی نظر میں بیش قِیمت ہو گا۔

15. وہ جِیتے رہیں گے اور سبا کا سونا اُس کو دِیا جائے گا ۔لوگ برابر اُس کے حق میں دُعا کریں گے۔وہ دِن بھر اُسے دُعا دیں گے۔

16. زمِین میں پہاڑوں کی چوٹِیوں پر اناج کی اِفراط ہوگی۔اُن کا پَھل لُبنان کے درختوں کی طرح جُھومے گااور شہر والے زمِین کی گھاس کی مانِند ہرے بھرےہوں گے۔

17. اُس کا نام ہمیشہ قائِم رہے گا۔جب تک سُورج ہے اُس کا نام رہے گا۔اور لوگ اُس کے وسِیلہ سے برکت پائیں گے ۔سب قَومیں اُسے خُوش نصِیب کہیں گی۔

18. خُداوند خُدا اِسرائیل کا خُدا مُبارک ہو۔وُہی عجِیب و غرِیب کام کرتا ہے۔

زبُو 72