زبُو 17:11-15 Urdu Bible Revised Version (URD)

11. اُنہوں نے قدم قدم پر ہم کو گھیرا ہے۔وہ تاک لگائے ہیں کہ ہم کو زمِین پر پٹک دیں ۔

12. وہ اُس بَبر کی مانِند ہے جو پھاڑنے پرحرِیص ہو۔وہ گویا جوان بَبر ہے جو پوشِیدہ جگہوں میں دبکاہُؤا ہے۔

13. اُٹھ اَے خُداوند!اُس کا سامنا کر ۔ اُسے پٹک دے۔اپنی تلوار سے میری جان کو شرِیر سے بچا لے۔

14. اپنے ہاتھ سے اَے خُداوند!مُجھے لوگوں سے بچا۔یعنی دُنیا کے لوگوں سے جِن کا بخرہ اِسی زِندگیمیں ہےاورجِن کا پیٹ تُو اپنے ذخِیرہ سے بھرتا ہے ۔اُن کی اَولاد بھی حسبِ مُراد ہے ۔وہ اپنا باقی مال اپنے بچّوں کے لِئے چھوڑ جاتے ہیں

15. پر مَیں تُو صداقت میں تیرا دِیدار حاصِل کرُوں گا ۔مَیں جب جاگوں گا تو تیری شباہت سے سیرہُوں گا۔

زبُو 17