زبُو 140:1-8 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اَے خُداوند! مُجھے بُرے آدمی سے رہائی بخش۔مُجھے تُندخُو آدمی سے محفُوظ رکھ۔

2. جو دِل میں شرارت کے منصُوبے باندھتے ہیںوہ ہمیشہ مِل کر جنگ کے لِئے جمع ہو جاتے ہیں ۔

3. اُنہوں نے اپنی زُبان سانپ کی طرح تیز کررکھّی ہے۔اُن کے ہونٹوں کے نِیچے افعی کا زہر ہے ۔ (سِلاہ)

4. اَے خُداوند! مُجھے شرِیر کے ہاتھ سے بچا۔مُجھے تُندخُو آدمی سے محفُوظ رکھجِن کا اِرادہ ہے کہ میرے پاؤں اُکھاڑ دیں۔

5. مغرُوروں نے میرے لِئے پھندے اور رسِیّوں کوچُھپایا ہے۔اُنہوں نے راہ کے کنارے جال لگایا ہے۔اُنہوں نے میرے لِئے دام بِچھا رکھّے ہیں ۔(سِلاہ)

6. مَیں نے خُداوند سے کہا میرا خُدا تُو ہی ہے۔اَے خُداوند! میری اِلتجا کی آواز پر کان لگا۔

7. اَے خُداوند میرے مالِک! اَے میری نجاتکی قُوّتتُو نے جنگ کے دِن میرے سر پر سایہ کِیا ہے۔

8. اَے خُداوند! شرِیر کی مُراد پُوری نہ کر۔اُس کے بُرے منصُوبہ کو انجام نہ دے تاکہ وہڈِینگ نہ مارے ۔ (سِلاہ)

زبُو 140