زبُو 109:18-31 Urdu Bible Revised Version (URD)

18. اُس نے لَعنت کو اپنی پوشاک کی طرح پہنااور وہ پانی کی طرح اُس کے باطِن میںاور تیل کی طرح اُس کی ہڈِّیوں میں سما گئی۔

19. وہ اُس کے لِئے اُس پوشاک کی مانِند ہو جِسے وہپہنتاہےاور اُس پٹکے کی جگہ جِس سے وہ اپنی کمر کسے رہتاہے۔

20. خُداوند کی طرف سے میرے مُخالِفوں کااور میری جان کو بُرا کہنے والوں کا یِہی بدلہ ہے۔

21. لیکن اَے مالک خُداوند! اپنے نام کی خاطِر مُجھ پراِحسان کر۔مُجھے چُھڑا کیونکہ تیری شفقت خُوب ہے۔

22. اِس لِئے کہ مَیں غر یب اور مُحتاج ہُوںاور میرا دِل میرے پہلُو میں زخمی ہے۔

23. مَیں ڈھلتے سایہ کی طرح جاتا رہا۔مَیں ٹِڈّ ی کی طرح اُڑا دِیا گیا۔

24. فاقہ کرتے کرتے میرے گُھٹنے کمزور ہوگئےاور چِکنائی کی کمی سے میرا جِسم سُوکھ گیا۔

25. مَیں اُن کی ملامت کا نِشانہ بن گیا ہُوں۔جب وہ مُجھے دیکھتے ہیں تو سر ہلاتے ہیں۔

26. اَے خُداوند میرے خُدا! میری مدد کر۔اپنی شفقت کے مُطابِق مُجھے بچا لے۔

27. تاکہ وہ جان لیں کہ اِس میں تیرا ہاتھ ہےاور تُو ہی نے اَے خُداوند! یہ کِیا ہے۔

28. وہ لَعنت کرتے رہیں پر تُو برکت دے۔وہ جب اُٹھیں گے تو شرمِندہ ہوں گے پر تیرا بندہشادمان ہو گا ۔

29. میرے مُخالِف ذِلّت سے مُلبّس ہو جائیںاور اپنی ہی شرمِندگی کو چادر کی طرح اوڑھ لیں ۔

30. مَیں اپنے مُنہ سے خُداوند کا بڑا شُکر کرُوں گا۔بلکہ بڑی بِھیڑ میں اُس کی حمد کرُوں گا۔

31. کیونکہ وہ مُحتاج کے دہنے ہاتھ کھڑا ہو گاتاکہ اُس کی جان پر فتویٰ دینے والوں سے اُسےرہائی دے۔

زبُو 109