11. وہ اپنے دِل میں کہتا ہے خُدابُھول گیا ہے ۔وہ اپنا مُنہ چُھپاتا ہے ۔ وہ ہرگز نہیں دیکھے گا۔
12. اُٹھ اَے خُداوند! اَے خُدا اپنا ہاتھ بُلند کر!غرِیبوں کو نہ بُھول۔
13. شرِیر کِس لِئے خُدا کی اِہانت کرتا ہےاور اپنے دِل میں کہتا ہے کہ تُو بازپرس نہ کرے گا؟
14. تُو نے دیکھ لِیا ہے کیونکہ تُو شرارت اوربُغض دیکھتاہے تاکہ اپنے ہاتھ سے بدلہ دے ۔بیکس اپنے آپ کو تیرے سپُرد کرتا ہے ۔تُو ہی یتِیم کا مددگار رہا ہے۔
15. شرِیر کا بازُو توڑ دے۔اور بدکار کی شرارت کو جب تک نابُود نہ ہو ڈھُونڈڈھُونڈ کر نِکا ل ۔
16. خُداوند ابدُالآباد بادشاہ ہے ۔قَومیں اُس کے مُلک میں سے نابُود ہو گئِیں ۔
17. اَے خُداوند! تُو نے حلِیموں کا مُدّعا سُن لِیا ہے ۔تُو اُن کے دِل کو تیّار کرے گا۔ تُو کان لگا کرسُنے گا
18. کہ یتِیم اور مظلُوم کا اِنصاف کرےتاکہ اِنسان جو خاک سے ہے پِھر نہ ڈ ر ا ئے ۔