خُرُوج 7:1-10 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. پِھر خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا دیکھ مَیں نے تُجھے فِرعو ن کے لِئے گویا خُدا ٹھہرایا اور تیرا بھائی ہارُو ن تیرا پَیغمبرہو گا۔

2. جو جو حُکم مَیں تُجھے دُوں سو تُو کہنا اور تیرا بھائی ہارُون اُسے فِرعو ن سے کہے کہ وہ بنی اِسرائیل کو اپنے مُلک سے جانے دے۔

3. اور مَیں فِرعو ن کے دِل کو سخت کرُوں گا اور اپنے نِشان اور عجائب مُلکِ مِصر میں کثرت سے دِکھاؤُں گا۔

4. تَوبھی فِرعو ن تُمہاری نہ سُنے گا ۔ تب مَیں مِصر کو ہاتھ لگاؤُں گا اور اُسے بڑی بڑی سزائیں دے کر اپنے لوگوں بنی اِسرائیل کے جَتھّوں کو مُلکِ مِصر سے نِکال لاؤُں گا۔

5. اور مَیں جب مِصر پر ہاتھ چلاؤُں گا اور بنی اِسرائیل کو اُن میں سے نِکال لاؤُں گا تب مِصری جانیں گے کہ مَیں خُداوند ہُوں۔

6. مُوسیٰ اور ہارُون نے جَیسا خُداوند نے اُن کو حُکم دِیا وَیسا ہی کِیا۔

7. اور مُوسیٰ اسّی برس اور ہارُون تِراسی برس کا تھا جب وہ فِرعو ن سے ہمکلام ہُوئے۔

8. اور خُداوند نے مُوسیٰ اور ہارُو ن سے کہا۔

9. کہ جب فِرعو ن تُم کو کہے کہ اپنا مُعجِزہ دِکھاؤ تو ہارُو ن سے کہنا کہ اپنی لاٹھی کو لے کر فِرعو ن کے سامنے ڈال دے تاکہ وہ سانپ بن جائے۔

10. اور مُوسیٰ اور ہارُو ن فِرعو ن کے پاس گئے اور اُنہوں نے خُداوند کے حُکم کے مُطابِق کِیا اور ہارُو ن نے اپنی لاٹھی فِرعو ن اور اُس کے خادِموں کے سامنے ڈال دی اور وہ سانپ بن گئی۔

خُرُوج 7