خُرُوج 37:21-29 Urdu Bible Revised Version (URD)

21. اور شمعدان کی چھئوں نِکلی ہُوئی شاخوں میں سے ہر دو دو شاخیں اور ایک ایک لٹُّو ایک ہی ٹُکڑے کے تھے۔

22. اُن کے لٹُّو اور اُن کی شاخیں سب ایک ہی ٹُکڑے کے تھے ۔ سارا شمعدان خالِص سونے کا اور ایک ہی ٹُکڑے کا گھڑا ہُؤا تھا۔

23. اور اُس نے اُس کے لِئے سات چراغ بنائے اور اُس کے گُلگِیر اور گُلدان خالِص سونے کے تھے۔

24. اور اُس نے اُس کو اور اُس کے سب ظُروف کو ایک قِنطار خالِص سونے سے بنایا۔

25. اور اُس نے بخُور جلانے کی قُربان گاہ کِیکر کی لکڑی کی بنائی ۔اُس کی لمبائی ایک ہاتھ اور چَوڑائی ایک ہاتھ تھی ۔ وہ چَوکُھونٹی تھی اور اُس کی اُونچائی دو ہاتھ تھی اور وہ اور اُس کے سِینگ ایک ہی ٹُکڑے کے تھے۔

26. اور اُس نے اُس کے اُوپر کی سطح اور گِرداگِرد کی اطراف اور سِینگوں کو خالِص سونے سے منڈھا اور اُس کے لِئے سونے کا ایک تاج گِرداگِرد بنایا۔

27. اور اُس نے اُس کی دونوں طرف کے دونوں پہلُوؤں میں تاج کے نِیچے سونے کے دو کڑے بنائے جو اُس کے اُٹھانے کی چوبوں کے لِئے خانوں کا کام دیں۔

28. اور چوبیں کِیکر کی لکڑی کی بنائِیں اور اُن کو سونے سے منڈھا۔

29. اور اُس نے مَسح کرنے کا پاک تیل اور خُوشبُودار مصالِح کا خالِص بخُور گندھی کی حِکمت کے مُطابِق تیّار کِیا۔

خُرُوج 37