خُرُوج 37:13-20 Urdu Bible Revised Version (URD)

13. اور اُس نے اُس کے لِئے سونے کے چار کڑے ڈھا ل کراُن کو اُس کے چاروں پایوں کے چاروں کونوں میں لگایا۔

14. یہ کڑے کنگنی کے پاس تھے تاکہ میز اُٹھانے کی چوبوں کے خانوں کا کام دیں۔

15. اور اُس نے میز اُٹھانے کی وہ چوبیں کِیکر کی لکڑی کی بنائِیں اور اُن کو سونے سے منڈھا۔

16. اور اُس نے میز پر کے سب ظرُوف یعنی اُس کے طباق اور چمچے اور بڑے بڑے پیالے اور اُنڈیلنے کے آفتابے خالِص سونے کے بنائے۔

17. اور اُس نے شمعدان خالِص سونے کا بنایا ۔ وہ شمعدان اور اُس کا پایہ اور اُس کی ڈنڈی گھڑے ہُوئے تھے ۔ یہ سب اور اُس کی پیالِیاں اور لٹُّو اور پُھول ایک ہی ٹُکڑے کے بنے ہُوئے تھے۔

18. اور چھ شاخیں اُس کی دونوں طرف سے نِکلی ہُوئی تِھیں ۔ شمعدان کی تِین شاخیں تو اُس کی ایک طرف سے اور تِین شاخیں اُس کی دُوسری طرف سے۔

19. اور ایک شاخ میں بادام کے پُھول کی شکل کی تِین پیالِیاں اور ایک لٹُّو اور ایک پُھول تھا اور دُوسری شاخ میں بھی بادام کے پُھول کی شکل کی تِین پیالِیاں اور ایک لٹُّو اور ایک پُھول تھا ۔ غرض اُس شمعدان کی چھئوں شاخوں میں سب کُچھ اَیسا ہی تھا۔

20. اور خُود شمعدان میں بادام کے پُھول کی شکل کی چار پیالِیاں اپنے اپنے لٹُّو اور پُھول سمیت بنی تِھیں۔

خُرُوج 37