9. اور افُود اور سِینہ بند کے لِئے سُلیمانی پتّھر اور اَور جڑاؤ پتّھر۔
10. اور تُمہارے درمیان جو رَوشن ضمِیر ہیں وہ آکر وہ چِیزیں بنائیں جِن کا حُکم خُداوند نے دِیا ہے۔
11. یعنی مسکن اور اُس کا خَیمہ اور غِلاف اور اُس کی گُھنڈیاں اور تختے اور بینڈے اور اُس کے سُتُون اور خانے۔
12. صندُوق اور اُس کی چوبیں ۔ سرپوش اور بیچ کا پردہ۔
13. میز اور اُس کی چوبیں اور اُس کے سب ظرُوف اور نذر کی روٹیاں۔
14. اور رَوشنی کے لِئے شمعدان اور اُس کے برتن اور چراغ اور جلانے کا تیل۔
15. اور بخُور جلانے کی قُربان گاہ اور اُس کی چوبیں اور مَسح کرنے کا تیل اور خُوشبُودار بخُور اور مسکن کے دروازہ کے لِئے دروازہ کا پردہ۔
16. اور سوختنی قُربانی کا مذبح اور اُس کے لِئے پِیتل کی جھنجری اور اُس کی چوبیں اور اُس کے سب ظرُوف اور حَوض اور اُس کی کُرسی۔
17. اور صحن کے پردے سُتُونوں سمیت اور اُن کے خانے اور صحن کے دروازہ کا پردہ۔
18. اور مسکن کی میخیں اور صحن کی میخیں اور اُن دونوں کی رسِّیاں۔
19. اور مَقدِس کی خِدمت کے لِئے بیل بُوٹے کڑھے ہُوئے لِباس اور ہارُو ن کاہِن کےلِئے مُقدّ س لِباس اور اُس کے بیٹوں کے لِباس تاکہ وہ کاہِن کی خِدمت کو انجام دیں۔
20. تب بنی اِسرائیل کی ساری جماعت مُوسیٰ کے پاس سے رُخصت ہُوئی۔
21. اور جِس جِس کا جی چاہا اور جِس جِس کے دِل میں رغبت ہُوئی وہ خَیمۂِ اِجتماع کے کام اور وہاں کی عِبادت اور مُقدّس لِباس کے لِئے خُداوند کا ہدیہ لایا۔