32. اور صنعت کاری میں اور سونے چاندی اور پِیتل کے کام میں۔
33. اور جڑاؤ پتّھر اور لکڑی کے تراشنے میں غرض ہر ایک نادِر کام کے بنانے میں ماہِر کِیا ہے۔
34. اور اُس نے اُسے اور اَخیسمک کے بیٹے اہلیا ب کو بھی جو دان کے قبیلہ کا ہے ہُنر سِکھانے کی قابلیت بخشی ہے۔
35. اور اُن کے دِلوں میں اَیسی حِکمت بھر دی ہے جِس سے وہ ہر طرح کی صنعت میں ماہِر ہوں اور کندہ کار کا اور ماہِر اُستاد کا اور زردوز کا جو آسمانی ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں اور مہِین کتان پر گُل کاری کرتا ہے اور جولاہے کا اور ہر طرح کے دستکار کاکام کر سکیں اور عجیب اور نادِر چِیزیں اِیجاد کریں۔