1. اور مُوسیٰ نے بنی اِسرائیل کی ساری جماعت کو جمع کر کے کہا جِن باتوں پر عمل کرنے کا حُکم خُداوند نے تُم کو دِیا ہے وہ یہ ہیں۔
2. چھ دِن کام کاج کِیا جائے لیکن ساتواں دِن تُمہارے لِئے روزِ مُقدّس یعنی خُداوند کے آرام کا سبت ہو ۔ جو کوئی اُس میں کُچھ کام کرے وہ مار ڈالا جائے۔
3. تُم سبت کے دِن اپنے گھروں میں کہیں بھی آگ نہ جلانا۔
4. اور مُوسیٰ نے بنی اِسرائیل کی ساری جماعت سے کہا جِس بات کا حُکم خُداوند نے دِیا ہے وہ یہ ہے کہ۔
5. تُم اپنے پاس سے خُداوند کے لِئے ہدیہ لایا کرو ۔ جِس کِسی کے دِل کی خُوشی ہو وہ خُداوند کا ہدیہ لائے ۔ سونا اور چاندی اور پِیتل۔