خُرُوج 31:14-18 Urdu Bible Revised Version (URD)

14. پس تُم سبت کو ماننا اِس لِئے کہ وہ تُمہارے لِئے مُقدّس ہے ۔ جو کوئی اُس کی بے حُرمتی کرے وہ ضرُور مار ڈالا جائے ۔ جو اُس میں کُچھ کام کرے وہ اپنی قَوم میں سے کاٹ ڈالا جائے۔

15. چھ دِن کام کاج کِیا جائے لیکن ساتواں دِن آرام کا سبت ہے جو خُداوند کے لِئے مُقدّس ہے ۔ جو کوئی سبت کے دِن کام کرے وہ ضرُور مار ڈالا جائے۔

16. پس بنی اِسرائیل سبت کو مانیں اور پُشت در پُشت اُسے دائمی عہد جان کر اُس کا لِحاظ رکھّیں۔

17. میرے اور بنی اِسرائیل کے درمیان یہ ہمیشہ کے لِئے ایک نِشان رہے گا اِس لِئے کہ چھ دِن میں خُداوند نے آسمان اور زمِین کو پَیدا کِیا اور ساتویں دِن آرام کر کے تازہ دَم ہُؤا۔

18. اور جب خُداوند کوہِ سِینا پر مُوسیٰ سے باتیں کر چُکا تو اُس نے اُسے شہادت کی دو لَوحیں دِیں ۔ وہ لَوحیں پتّھر کی اور خُدا کے ہاتھ کی لِکھی ہُوئی تِھیں۔

خُرُوج 31