13. اور مُوسیٰ اور اُس کا خادِم یشُو ع اُٹھے اور مُوسیٰ خُدا کے پہاڑ کے اُوپر گیا۔
14. اور بزُرگوں سے کہہ گیا کہ جب تک ہم لَوٹ کر تُمہارے پاس نہ آ جائیں تُم ہمارے لِئے یہیں ٹھہرے رہو اور دیکھو ہارُو ن اور حور تُمہارے ساتھ ہیں ۔ جِس کِسی کا کوئی مُقدّمہ ہو وہ اُن کے پاس جائے۔
15. تب مُوسیٰ پہاڑ کے اُوپر گیا اور پہاڑ پر گھٹا چھا گئی۔
16. اور خُداوند کا جلال کوہِ سِینا پر آ کر ٹھہرا اور چھ دِن تک گھٹا اُس پر چھائی رہی اور ساتویں دِن اُس نے گھٹا میں سے مُوسیٰ کو بُلایا۔
17. اور بنی اِسرائیل کی نِگاہ میں پہاڑ کی چوٹی پر خُداوند کے جلال کا منظر بھسم کرنے والی آگ کی مانِند تھا۔
18. اور مُوسیٰ گھٹا کے بِیچ میں ہو کر پہاڑ پر چڑھ گیا اور وہ پہاڑ پر چالِیس دِن اور چالِیس رات رہا۔