خُرُوج 10:18-29 Urdu Bible Revised Version (URD)

18. سو اُس نے فِرعو ن کے پاس سے نِکل کر خُداوند سے شِفاعت کی۔

19. اور خُداوند نے پچھوا آندھی بھیجی جو ٹِڈّیوں کو اُڑا کر لے گئی اور اُن کو بحرِ قُلز م میں ڈال دِیا اور مِصر کی حُدُود میں ایک ٹِڈّی بھی باقی نہ رہی۔

20. پر خُداوند نے فِرعو ن کے دِل کو سخت کر دِیا اور اُس نے بنی اِسرائیل کو جانے نہ دِیا۔

21. پِھر خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا کہ اپنا ہاتھ آسمان کی طرف بڑھا تاکہ مُلکِ مِصر میں تارِیکی چھا جائے ۔ اَیسی تارِیکی جِسے ٹٹول سکیں۔

22. اور مُوسیٰ نے اپنا ہاتھ آسمان کی طرف بڑھایا اور تِین دِن تک سارے مُلکِ مِصر میں گہری تارِیکی رہی۔

23. تِین دِن تک نہ تو کِسی نے کِسی کو دیکھا اور نہ کوئی اپنی جگہ سے ہِلاپر سب بنی اِسرائیل کے مکانوں میں اُجالا رہا۔

24. تب فِرعو ن نے مُوسیٰ کو بُلوا کر کہا کہ تُم جاؤ اور خُداوند کی عِبادت کرو ۔ فقط اپنی بھیڑ بکرِیوں اور گائے بَیلوں کو یہِیں چھوڑ جاؤ اور جو تُمہارے بال بچّے ہیں اُن کو بھی ساتھ لیتے جاؤ۔

25. مُوسیٰ نے کہا کہ تُجھے ہم کو قُربانیوں اور سوختنی قُربانیوں کے لِئے جانور دینے پڑیں گے تاکہ ہم خُداوند اپنے خُدا کے آگے قُربانی کریں۔

26. سو ہمارے چَوپائے بھی ہمارے ساتھ جائیں گے اور اُن کا ایک کُھر تک بھی پِیچھے نہیں چھوڑا جائے گا کیونکہ اُن ہی میں سے ہم کو خُداوند اپنے خُدا کی عِبادت کا سامان لینا پڑے گا اور جب تک ہم وہاں پُہنچ نہ جائیں ہم نہیں جانتے کہ کیا کیا لے کر ہم کو خُداوند کی عِبادت کرنی ہو گی۔

27. لیکن خُداوند نے فِرعو ن کے دِل کو سخت کر دِیا اور اُس نے اُن کو جانے ہی نہ دِیا۔

28. اور فِرعو ن نے اُسے کہا میرے سامنے سے چلا جا اور ہوشیار رہ ۔ پِھر میرا مُنہ دیکھنے کو مت آنا کیونکہ جِس دِن تُو نے میرا مُنہ دیکھا تُو مارا جائے گا۔

29. تب مُوسیٰ نے کہا کہ تُو نے ٹِھیک کہا ہے ۔ مَیں پِھر تیرا مُنہ کبھی نہیں دیکھوں گا۔

خُرُوج 10