6. اور جب تُو اِن کو پُورا کر چُکے تو پِھر اپنی د ہنی کروٹ پر لیٹ رہ اور چالِیس دِن تک بنی یہُوداہ کی بدکرداری کو برداشت کر ۔ مَیں نے تیرے لِئے ایک ایک سال کے بدلے ایک ایک دِن مُقرّر کِیا ہے۔
7. پِھر تُو یروشلیِم کے مُحاصرہ کی طرف مُنہ کر اور اپنا بازُو ننگا کر اور اُس کے خِلاف نبُوّت کر۔
8. اور دیکھ مَیں تُجھ پر بندھن ڈالُوں گا کہ تُو کروٹ نہ لے سکے جب تک اپنے مُحاصرہ کے دِنوں کو پُورا نہ کر لے۔
9. اور تُو اپنے لِئے گیہُوں اور جَو اور باقلا اور مسُور اور چِینا اور باجرا لے اور اُن کو ایک ہی برتن میں رکھ اور اُن کی اِتنی روٹِیاں پکا جِتنے دِنوں تک تُو پہلی کروٹ پر لیٹا رہے گا ۔ تُو تِین سو نوّے دِن تک اُن کو کھانا۔
10. اور تیرا کھانا وزن کر کے بِیس مِثقال روزانہ ہو گا جو تُو کھائے گا ۔ تُو گاہے گاہے کھانا۔
11. تُو پانی بھی ناپ کر ایک ہِین کا چھٹا حِصّہ پِئے گا۔ تُو گاہے گاہے پِینا۔
12. اور تُو جَو کے پُھلکے کھانا اور تُو اُن کی آنکھوں کے سامنے اِنسان کی نجاست سے اُن کو پکانا۔
13. اور خُداوند نے فرمایا کہ اِسی طرح سے بنی اِسرائیل اپنی ناپاک روٹِیوں کو اُن اقوام کے درمِیان جِن میں مَیں اُن کو آوارہ کرُوں گا کھایا کریں گے۔
14. تب مَیں نے کہا کہ ہائے خُداوند خُدا! دیکھ میری جان کبھی ناپاک نہیں ہُوئی اور اپنی جوانی سے اب تک کوئی مُردار چِیز جو آپ ہی مَر جائے یا کِسی جانور سے پھاڑی جائے مَیں نے ہرگِز نہیں کھائی اور حرام گوشت میرے مُنہ میں کبھی نہیں گیا۔
15. تب اُس نے مُجھے فرمایا دیکھ مَیں اِنسان کی نجاست کے عِوض تُجھے گوبر دیتا ہُوں ۔ سو تُو اپنی روٹی اُس سے پکانا۔
16. اور اُس نے مُجھے فرمایا کہ اَے آدم زاد دیکھ مَیں یروشلیِم میں روٹی کا عصا توڑ ڈالُوں گا اور وہ روٹی تول کر فِکرمندی سے کھائیں گے اور پانی ناپ کر حَیرت سے پِئیں گے۔
17. تاکہ وہ روٹی پانی کے مُحتاج ہوں اور باہم سراسِیمہ ہوں اور اپنی بدکرداری میں ہلاک ہوں۔