حِزقی ایل 31:8-10 Urdu Bible Revised Version (URD)

8. خُدا کے باغ کے دیودار اُسے چُھپا نہ سکے ۔سرو اُس کی شاخوں اور چنار اُس کی ڈالِیوں کےبرابر نہ تھےاور خُداکے باغ کا کوئی درخت خُوب صُورتیمیں اُس کی مانِند نہ تھا۔

9. مَیں نے اُس کی ڈالِیوں کی فراوانی سے اُسے حُسن بخشایہاں تک کہ عدن کے سب درختوں کو جو خُداکے باغ میں تھے اُس پر رشک آتا تھا۔

10. اِس لِئے خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ چُونکہ اُس نے آپ کو بُلند اور اپنی چوٹی کو گھنی شاخوں کے درمِیان اُونچا کِیا اور اُس کے دِل میں اُس کی بُلندی پر غرُور سمایا۔

حِزقی ایل 31