اِستِثنا 6:15-24 Urdu Bible Revised Version (URD)

15. کیونکہ خُداوند تیرا خُدا جو تیرے درمیان ہے غیُور خُدا ہے ۔ سو اَیسا نہ ہو کہ خُداوند تیرے خُدا کا غضب تُجھ پر بھڑکے اور وہ تُجھ کو رُویِ زمِین پر سے فنا کر دے۔

16. تُم خُداوند اپنے خُدا کو مت آزمانا جَیسا تُم نے اُسے مسّہ میں آزمایا تھا۔

17. تُم جانفشانی سے خُداوند اپنے خُدا کے حُکموں اور شہادتوں اور آئِین کو جو اُس نے تُجھ کو فرمائے ہیں ماننا۔

18. اور تُو وُہی کرنا جو خُداوند کی نظر میں دُرُست اور اچھّا ہے تاکہ تیرا بھلا ہو اور جِس اچھّے مُلک کی بابت خُداوند نے تیرے باپ دادا سے قَسم کھائی تُو اُس میں داخِل ہو کر اُس پر قبضہ کر سکے۔

19. اور خُداوند تیرے سب دُشمنوں کو تیرے آگے سے دفع کرے جَیسا اُس نے کہا ہے۔

20. اور جب آیندہ زمانہ میں تیرے بیٹے تُجھ سے سوال کریں کہ جِن شہادتوں اور آئِین اور فرمان کے ماننے کا حُکم خُداوند ہمارے خُدا نے تُم کو دِیا ہے اُن کا مطلب کیا ہے؟۔

21. تو تُو اپنے بیٹوں کو یہ جواب دینا کہ جب ہم مِصر میں فِرعون کے غُلام تھے تو خُداوند اپنے زورآور ہاتھ سے ہم کو مِصر سے نِکال لایا۔

22. اور خُداوند نے بڑے بڑے اور ہَولناک عجائب و نِشان ہمارے سامنے اہلِ مِصر اور فِرعو ن اور اُس کے سب گھرانے پر کر کے دِکھائے۔

23. اور ہم کو وہاں سے نِکال لایا تاکہ ہم کو اِس مُلک میں جِسے ہم کو دینے کی قَسم اُس نے ہمارے باپ دادا سے کھائی پُہنچائے۔

24. سو خُداوند نے ہم کو اِن سب احکام پر عمل کرنے اور ہمیشہ اپنی بھلائی کے لِئے خُداوند اپنے خُدا کا خَوف ماننے کا حُکم دِیا ہے تاکہ وہ ہم کو زِندہ رکھّے جَیسا آج کے دِن ظاہِرہے۔

اِستِثنا 6