41. اِس لِئے اگر مَیں اپنی جھلکتی تلوار کو تیزکرُوںاور عدالت کو اپنے ہاتھ میں لے لُوںتو اپنے مُخالِفوں سے اِنتِقام لُوں گااور اپنے کِینہ رکھنے والوں کو بدلہ دُوں گا۔
42. مَیں اپنے تیروں کو خُون پِلا پِلا کر مست کردُ وں گااور میری تلوار گوشت کھائے گی۔وہ خُون مقتُولوں اور اسِیروں کااور وہ گوشت دُشمن کے سرداروں کے سر کا ہو گا۔
43. اَے قَومو! اُس کے لوگوں کے ساتھ خُوشی مناؤکیونکہ وہ اپنے بندوں کے خُون کا اِنتِقام لے گااور اپنے مُخالِفوں کو بدلہ دے گااور اپنے مُلک اور لوگوں کے لِئے کفّارہ دے گا۔
44. تب مُوسیٰ اور نُون کے بیٹے ہوسیعَ نے آ کر اِس گِیت کی سب باتیں لوگوں کو کہہ سُنائِیں۔
45. اور جب مُوسیٰ یہ سب باتیں سب اِسرائیلِیوں کو سُنا چُکا۔
46. تو اُس نے اُن سے کہا کہ جو باتیں مَیں نے تُم سے آج کے دِن بیان کی ہیں اُن سب سے تُم دِل لگانا اور اپنے لڑکوں کو حُکم دینا کہ وہ اِحتیاط رکھ کر اِس شرِیعت کی سب باتوں پر عمل کریں۔
47. کیونکہ یہ تُمہارے لِئے کوئی بے سُود بات نہیں بلکہ یہ تُمہاری زِندگانی ہے اور اِسی سے اُس مُلک میں جہاں تُم یَردن پار جا رہے ہو کہ اُس پر قبضہ کرو تُمہاری عُمردراز ہو گی۔
48. اور اُسی دِن خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا کہ۔
49. تُو اِس کوہِ عَبارِیم پر چڑھ کر نبُو کی چوٹی کو جا جو یرِیحُو کے مُقابِل مُلکِ موآب میں ہے اور کنعا ن کے مُلک کو جِسے مَیں مِیراث کے طَور پر بنی اِسرائیل کو دیتا ہُوں دیکھ لے۔
50. اور اُسی پہاڑ پر جہاں تُو جائے وفات پا کر اپنے لوگوں میں شامِل ہو جَیسے تیرا بھائی ہارُون ہور کے پہاڑ پر مَرا اور اپنے لوگوں میں جا مِلا۔
51. اِس لِئے کہ تُم دونوں نے بنی اِسرائیل کے درمیان دشتِ صِین کے قادِ س میں مریبہ کے چشمہ پر میرا گُناہ کِیا کیونکہ تُم نے بنی اِسرائیل کے درمیان میری تقدِیس نہ کی۔
52. سو تُو اُس مُلک کو اپنے آگے دیکھ لے گا لیکن تُو وہاں اُس مُلک میں جو مَیں بنی اِسرائیل کو دیتا ہُوں جانے نہ پائے گا۔