اِستِثنا 32:34-48 Urdu Bible Revised Version (URD)

34. کیا یہ میرے خزانوں میںسر بہ مُہر ہو کر بھرا نہیں پڑا ہے؟

35. اُس وقت جب اُن کے پاؤں پِھسلیںتو اِنتِقام لینا اور بدلہ دینا میرا کام ہوگاکیونکہ اُن کی آفت کا دِن نزدِیک ہےاور جو حادِثے اُن پر گُذرنے والے ہیں وہ جلد آئیں گے

36. کیونکہ خُداوند اپنے لوگوں کا اِنصاف کرے گااور اپنے بندوں پر ترس کھائے گاجب وہ دیکھے گا کہ اُن کی قُوّت جاتی رہیاور کوئی بھی ۔ نہ قَیدی اور نہ آزاد ۔ باقی بچا۔

37. اور وہ کہے گا اُن کے دیوتا کہاں ہیں؟وہ چٹان کہاں جِس پر اُن کا بھروسا تھا

38. جو اُن کے ذبِیحوں کی چربی کھاتےاور اُن کے تپاون کی مَے پِیتے تھے؟وُہی اُٹھ کر تُمہاری مدد کریں۔وُہی تُمہاری پناہ ہوں۔

39. سو اب تُم دیکھ لو کہ مَیں ہی وہ ہُوںاور میرے ساتھ کوئی دیوتا نہیں۔مَیں ہی مار ڈالتا اور مَیں ہی جِلاتا ہُوں۔مَیں ہی زخمی کرتا اور مَیں ہی چنگا کرتاہُوںاور کوئی نہیں جو میرے ہاتھ سے چُھڑائے۔

40. کیونکہ مَیں اپنا ہاتھ آسمان کی طرف اُٹھا کرکہتا ہُوں کہ چُونکہ مَیں ابدالآباد زِندہ ہُوں

41. اِس لِئے اگر مَیں اپنی جھلکتی تلوار کو تیزکرُوںاور عدالت کو اپنے ہاتھ میں لے لُوںتو اپنے مُخالِفوں سے اِنتِقام لُوں گااور اپنے کِینہ رکھنے والوں کو بدلہ دُوں گا۔

42. مَیں اپنے تیروں کو خُون پِلا پِلا کر مست کردُ وں گااور میری تلوار گوشت کھائے گی۔وہ خُون مقتُولوں اور اسِیروں کااور وہ گوشت دُشمن کے سرداروں کے سر کا ہو گا۔

43. اَے قَومو! اُس کے لوگوں کے ساتھ خُوشی مناؤکیونکہ وہ اپنے بندوں کے خُون کا اِنتِقام لے گااور اپنے مُخالِفوں کو بدلہ دے گااور اپنے مُلک اور لوگوں کے لِئے کفّارہ دے گا۔

44. تب مُوسیٰ اور نُون کے بیٹے ہوسیعَ نے آ کر اِس گِیت کی سب باتیں لوگوں کو کہہ سُنائِیں۔

45. اور جب مُوسیٰ یہ سب باتیں سب اِسرائیلِیوں کو سُنا چُکا۔

46. تو اُس نے اُن سے کہا کہ جو باتیں مَیں نے تُم سے آج کے دِن بیان کی ہیں اُن سب سے تُم دِل لگانا اور اپنے لڑکوں کو حُکم دینا کہ وہ اِحتیاط رکھ کر اِس شرِیعت کی سب باتوں پر عمل کریں۔

47. کیونکہ یہ تُمہارے لِئے کوئی بے سُود بات نہیں بلکہ یہ تُمہاری زِندگانی ہے اور اِسی سے اُس مُلک میں جہاں تُم یَردن پار جا رہے ہو کہ اُس پر قبضہ کرو تُمہاری عُمردراز ہو گی۔

48. اور اُسی دِن خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا کہ۔

اِستِثنا 32