1. پِھر مُوسیٰ نے بنی اِسرائیل کے بزُرگوں کے ساتھ ہو کر لوگوں سے کہا کہ جِتنے حُکم آج کے دِن مَیں تُم کو دیتا ہُوں اُن سب کو ماننا۔
2. اور جِس دِن تُم یَردن پار ہو کر اُس مُلک میں جِسے خُداوند تیرا خُدا تُجھ کو دیتا ہے پُہنچو تو تُو بڑے بڑے پتّھر کھڑے کر کے اُن پر چُونے کی استرکاری کرنا۔
3. اور پار ہو جانے کے بعد اِس شرِیعت کی سب باتیں اُن پر لِکھنا تاکہ اُس وعدہ کے مُطابِق جو خُداوند تیرے باپ دادا کے خُدا نے تُجھ سے کِیا اُس مُلک میں جِسے خُداوند تیرا خُدا تُجھ کو دیتا ہے یعنی اُس مُلک میں جہاں دُودھ اور شہد بہتا ہے تُو پُہنچ جائے۔
4. سو تُم یَردن کے پار ہو کر اُن پتّھروں کو جِن کی بابت مَیں تُم کو آج کے دِن حُکم دیتا ہُوں کوہِ عیبا ل پر نصب کر کے اُن پر چُونے کی استرکاری کرنا۔
5. اور وہِیں تُو خُداوند اپنے خُدا کے لِئے پتّھروں کا ایک مذبح بنانا اور لوہے کا کوئی اَوزار اُن پر نہ لگانا۔
6. اور تُو خُداوند اپنے خُدا کا مذبح بے تراشے پتھّروں سے بنانا اور اُس پر خُداوند اپنے خُدا کے لِئے سوختنی قُربانیاں گُذراننا۔
7. اور وہِیں سلامتی کی قُربانیاں چڑھانا اور اُن کو کھانا اور خُداوند اپنے خُدا کے حضُور خُوشی منانا۔
8. اور اُن پتھّروں پر اِس شرِیعت کی سب باتیں صاف صاف لکھنا۔
9. پِھر مُوسیٰ اور لاوی کاہِنوں نے سب بنی اِسرائیل سے کہا اَے اِسرا ئیل! خاموش ہو جا اور سُن ۔ تُو آج کے دِن خُداوند اپنے خُدا کی قَوم بن گیا ہے۔