اِستِثنا 13:7-11 Urdu Bible Revised Version (URD)

7. یعنی اُن لوگوں کے دیوتا جو تُمہارے گرِداگِرد تیرے نزدِیک رہتے ہیں یا تُجھ سے دُور زمِین کے اِس سِرے سے اُس سِرے تک بسے ہُوئے ہیں۔

8. تو تُو اِس پر اُس کے ساتھ رضامند نہ ہونا اور نہ اُس کی بات سُننا ۔ تُو اُس پر ترس بھی نہ کھانا اور نہ اُس کی رِعایت کرنا اور نہ اُسے چُھپانا۔

9. بلکہ تُو اُس کو ضرُور قتل کرنا اور اُس کو قتل کرتے وقت پہلے تیرا ہاتھ اُس پر پڑے ۔ اُس کے بعد سب قَوم کا ہاتھ۔

10. اور تُو اُسے سنگسار کرنا تاکہ وہ مَر جائے کیونکہ اُس نے تُجھ کو خُداوند تیرے خُدا سے جو تُجھ کو مُلکِ مِصر یعنی غُلامی کے گھر سے نِکال لایا برگشتہ کرنا چاہا۔

11. تب سب اِسرا ئیل سُن کر ڈریں گے اور تیرے درمیان پِھر اَیسی شرارت نہیں کریں گے۔

اِستِثنا 13