اِستِثنا 13:10-18 Urdu Bible Revised Version (URD)

10. اور تُو اُسے سنگسار کرنا تاکہ وہ مَر جائے کیونکہ اُس نے تُجھ کو خُداوند تیرے خُدا سے جو تُجھ کو مُلکِ مِصر یعنی غُلامی کے گھر سے نِکال لایا برگشتہ کرنا چاہا۔

11. تب سب اِسرا ئیل سُن کر ڈریں گے اور تیرے درمیان پِھر اَیسی شرارت نہیں کریں گے۔

12. اور جو شہر خُداوند تیرے خُدا نے تُجھ کو رہنے کو دِئے ہیں اگر اُن میں سے کِسی کے بارے میں تُو یہ افواہ سُنے کہ۔

13. چند خبِیث آدمِیوں نے تیرے ہی بِیچ میں سے نِکل کر اپنے شہر کے لوگوں کو یہ کہہ کر گُمراہ کر دِیا ہے کہ چلو!ہم اَور معبُودوں کی جِن سے تُم واقِف نہیں پُوجا کریں۔

14. تو تُو دریافت اور خُوب تفتِیش کر کے پتا لگانا اور دیکھ اگر یہ سچ ہو اور قطعی یِہی بات نِکلے کہ اَیسا مکرُوہ کام تیرے درمیان کِیا گیا۔

15. تو تُو اُس شہر کے باشِندوں کو تلوار سے ضرُور قتل کر ڈالنا اور وہاں کا سب کُچھ اور چَوپائے وغیرہ تلوار ہی سے نیست و نابُود کر دینا۔

16. اور وہاں کی ساری لُوٹ کو چَوک کے بِیچ جمع کر کے اُس شہر کو اور وہاں کی لُوٹ کو تِنکا تِنکا خُداوند اپنے خُدا کے حضُور آگ سے جلا دینا اور وہ ہمیشہ کو ایک ڈھیر سا پڑا رہے اور پِھر کبھی بنایا نہ جائے۔

17. اور اُن مخصُوص کی ہُوئی چِیزوں میں سے کُچھ بھی تیرے ہاتھ میں نہ رہے تاکہ خُداوند اپنے قہرِ شدِید سے باز آئے اور جَیسا اُس نے تیرے باپ دادا سے قَسم کھائی ہے اُس کے مُطابِق تُجھ پر رحم کرے اور ترس کھائے اور تُجھ کو بڑھائے۔

18. یہ تب ہی ہو گا جب تُو خُداوند اپنے خُدا کی بات مان کراُس کے حُکموں پر جو آج مَیں تُجھ کو دیتا ہُوں چلے اور جو کُچھ خُداوند تیرے خُدا کی نظر میں ٹِھیک ہے اُسی کو کرے۔

اِستِثنا 13