اَعمال 2:34-42 Urdu Bible Revised Version (URD)

34. کیونکہ داؤُد تو آسمان پر نہیں چڑھا لیکن وہ خُود کہتا ہے کہخُداوند نے میرے خُداوند سے کہامیری دہنی طرف بَیٹھ۔

35. جب تک مَیں تیرے دُشمنوں کو تیرے پاؤں تَلے کیچَوکی نہ کر دُوں۔

36. پس اِسرا ئیل کا سارا گھرانا یقِین جان لے کہ خُدا نے اُسی یِسُو ع کو جِسے تُم نے مصلُوب کِیا خُداوند بھی کِیا اور مسِیح بھی۔

37. جب اُنہوں نے یہ سُنا تو اُن کے دِلوں پر چوٹ لگی اور پطر س اور باقی رسُولوں سے کہا کہ اَے بھائِیو! ہم کیا کریں؟۔

38. پطر س نے اُن سے کہا کہ تَوبہ کرو اور تُم میں سے ہر ایک اپنے گُناہوں کی مُعافی کے لِئے یِسُو ع مسِیح کے نام پر بپتِسمہ لے تو تُم رُوحُ القُدس اِنعام میں پاؤ گے۔

39. اِس لِئے کہ یہ وعدہ تُم اور تُمہاری اَولاد اور اُن سب دُور کے لوگوں سے بھی ہے جِن کو خُداوند ہمارا خُدا اپنے پاس بُلائے گا۔

40. اور اُس نے اَور بُہت سی باتیں جتا جتا کر اُنہیں یہ نصِیحت کی کہ اپنے آپ کو اِس ٹیڑھی قَوم سے بچاؤ۔

41. پس جِن لوگوں نے اُس کا کلام قبُول کِیا اُنہوں نے بپتِسمہ لِیا اور اُسی روز تِین ہزار آدمِیوں کے قرِیب اُن میں مِل گئے۔

42. اور یہ رسُولوں سے تعلِیم پانے اور رفاقت رکھنے میں اور روٹی توڑنے اور دُعا کرنے میں مشغُول رہے۔

اَعمال 2