34. کیونکہ داؤُد تو آسمان پر نہیں چڑھا لیکن وہ خُود کہتا ہے کہخُداوند نے میرے خُداوند سے کہامیری دہنی طرف بَیٹھ۔
35. جب تک مَیں تیرے دُشمنوں کو تیرے پاؤں تَلے کیچَوکی نہ کر دُوں۔
36. پس اِسرا ئیل کا سارا گھرانا یقِین جان لے کہ خُدا نے اُسی یِسُو ع کو جِسے تُم نے مصلُوب کِیا خُداوند بھی کِیا اور مسِیح بھی۔
37. جب اُنہوں نے یہ سُنا تو اُن کے دِلوں پر چوٹ لگی اور پطر س اور باقی رسُولوں سے کہا کہ اَے بھائِیو! ہم کیا کریں؟۔