16. اِن باتوں کے بعد مَیں پِھر آکرداؤُد کے گِرے ہُوئے خَیمہ کو اُٹھاؤں گااور اُس کے پَھٹے ٹُوٹے کی مرمّت کر کےاُسے کھڑا کرُوں گا۔
17. تاکہ باقی آدمی یعنی سب قَومیں جو میرے نام کیکہلاتی ہیںخُداوند کو تلاش کریں۔
18. یہ وُہی خُداوند فرماتا ہے جو دُنیا کے شرُوع سےاِن باتوں کی خبر دیتا آیا ہے۔
19. پس میرا فَیصلہ یہ ہے کہ جو غَیر قَوموں میں سے خُدا کی طرف رجُوع ہوتے ہیں ہم اُن کو تکلِیف نہ دیں۔
20. مگر اُن کو لِکھ بھیجیں کہ بُتوں کی مکرُوہات اور حرام کاری اور گلا گھونٹے ہُوئے جانوروں اور لہُو سے پرہیز کریں۔
21. کیونکہ قدِیم زمانہ سے ہر شہر میں مُوسیٰ کی تَورَیت کی مُنادی کرنے والے ہوتے چلے آئے ہیں اور وہ ہر سبت کو عِبادت خانوں میں سُنائی جاتی ہے۔
22. اِس پر رسُولوں اور بزُرگوں نے ساری کلِیسیا سمیت مُناسِب جانا کہ اپنے میں سے چند شخص چُن کر پَولُس اور برنبا س کے ساتھ انطاکِیہ کو بھیجیں یعنی یہُودا ہ کو جو برسبّا کہلاتا ہے اور سِیلا س کو ۔ یہ شخص بھائِیوں میں مُقدِّم تھے۔
23. اور اِن کے ہاتھ یہ لِکھ بھیجا کہانطاکِیہ اور سُور یہ اور کِلِکیہ کے رہنے والے بھائِیوں کو جو غَیر قَوموں میں سے ہیں رسُولوں اور بزُرگ بھائِیوں کا سلام پُہنچے۔
24. چُونکہ ہم نے سُنا ہے کہ بعض نے ہم میں سے جِن کو ہم نے حُکم نہ دِیا تھا وہاں جا کر تُمہیں اپنی باتوں سے گھبرا دِیا اور تُمہارے دِلوں کو اُلٹ دِیا۔
25. اِس لِئے ہم نے ایک دِل ہو کر مُناسِب جانا کہ بعض چُنے ہُوئے آدمِیوں کو اپنے عزِیزوں برنبا س اور پَولُس کے ساتھ تُمہارے پاس بھیجیں۔
26. یہ دونوں اَیسے آدمی ہیں جِنہوں نے اپنی جانیں ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کے نام پر نِثار کر رکھّی ہیں۔