17. لیکن خداوند میرے ساتھ تھا۔ اُسی نے مجھے تقویت دی، کیونکہ اُس کی مرضی تھی کہ میرے وسیلے سے اُس کا پورا پیغام سنایا جائے اور تمام غیریہودی اُسے سنیں۔ یوں اللہ نے مجھے شیرببر کے منہ سے نکال کر بچا لیا۔
18. اور آگے بھی خداوند مجھے ہر شریر حملے سے بچائے گا اور اپنی آسمانی بادشاہی میں لا کر نجات دے گا۔ اُس کا جلال ازل سے ابد تک ہوتا رہے۔ آمین۔
19. پرسکلہ، اکوِلہ اور اُنیسفرس کے گھرانے کو ہمارا سلام کہنا۔
20. اراستس کُرِنتھس میں رہا، اور مجھے ترفمس کو میلیتس میں چھوڑنا پڑا، کیونکہ وہ بیمار تھا۔
21. جلدی کریں تاکہ سردیوں کے موسم سے پہلے یہاں پہنچیں۔یوبولس، پُودینس، لینس، کلودیہ اور تمام بھائی آپ کو سلام کہتے ہیں۔