۲۔تھسلنیکیوں 3:1-5 اردو جیو ورژن (UGV)

1. بھائیو، ایک آخری بات، ہمارے لئے دعا کریں کہ خداوند کا پیغام جلدی سے پھیل جائے اور عزت پائے، بالکل اُسی طرح جس طرح آپ کے درمیان ہوا۔

2. اِس کے لئے بھی دعا کریں کہ اللہ ہمیں غلط اور شریر لوگوں سے بچائے رکھے، کیونکہ سب تو ایمان نہیں رکھتے۔

3. لیکن خداوند وفادار ہے، اور وہی آپ کو مضبوط کر کے ابلیس سے محفوظ رکھے گا۔

4. ہم خداوند میں آپ پر اعتماد رکھتے ہیں کہ آپ وہ کچھ کر رہے ہیں بلکہ کرتے رہیں گے جو ہم نے آپ کو کرنے کو کہا تھا۔

5. خداوند آپ کے دلوں کو اللہ کی محبت اور مسیح کی ثابت قدمی کی طرف مائل کرتا رہے۔

۲۔تھسلنیکیوں 3