۲۔تواریخ 4:9-16 اردو جیو ورژن (UGV)

9. پھر سلیمان نے وہ اندرونی صحن بنوایا جس میں صرف اماموں کو داخل ہونے کی اجازت تھی۔ اُس نے بڑا صحن بھی اُس کے دروازوں سمیت بنوایا۔ دروازوں کے کواڑوں پر پیتل چڑھایا گیا۔

10. ’سمندر‘ نامی حوض کو صحن کے جنوب مشرق میں رکھا گیا۔

11. حیرام نے باسن، بیلچے اور چھڑکاؤ کے کٹورے بھی بنائے۔ یوں اُس نے اللہ کے گھر میں وہ سارا کام مکمل کیا جس کے لئے سلیمان بادشاہ نے اُسے بُلایا تھا۔ اُس نے ذیل کی چیزیں بنائیں:

12. دو ستون،ستونوں پر لگے پیالہ نما بالائی حصے،بالائی حصوں پر لگی زنجیروں کا ڈیزائن،

13. زنجیروں کے اوپر لگے انار (فی بالائی حصہ 200 عدد)،

14. ہتھ گاڑیاں،اِن پر کے پانی کے باسن،

15. حوض بنام سمندر،اِسے اُٹھانے والے بَیل کے 12 مجسمے،

16. بالٹیاں، بیلچے، گوشت کے کانٹے۔تمام سامان جو حیرام ابی نے سلیمان کے حکم پر رب کے گھر کے لئے بنایا پیتل سے ڈھال کر پالش کیا گیا تھا۔

۲۔تواریخ 4