۱۔کرنتھیوں 2:14-16 اردو جیو ورژن (UGV)

14. جو شخص روحانی نہیں ہے وہ اللہ کے روح کی باتوں کو قبول نہیں کرتا کیونکہ وہ اُس کے نزدیک بےوقوفی ہیں۔ وہ اُنہیں پہچان نہیں سکتا کیونکہ اُن کی پرکھ صرف روحانی شخص ہی کر سکتا ہے۔

15. وہی ہر چیز پرکھ لیتا ہے جبکہ اُس کی اپنی پرکھ کوئی نہیں کر سکتا۔

16. چنانچہ پاک کلام میں لکھا ہے،”کس نے رب کی سوچ کو جانا؟کون اُس کو تعلیم دے گا؟“لیکن ہم مسیح کی سوچ رکھتے ہیں۔

۱۔کرنتھیوں 2