۱۔کرنتھیوں 12:1-6 اردو جیو ورژن (UGV)

1. بھائیو، مَیں نہیں چاہتا کہ آپ روحانی نعمتوں کے بارے میں ناواقف رہیں۔

2. آپ جانتے ہیں کہ ایمان لانے سے پیشتر آپ کو بار بار بہکایا اور گونگے بُتوں کی طرف کھینچا جاتا تھا۔

3. اِسی کے پیشِ نظر مَیں آپ کو آگاہ کرتا ہوں کہ اللہ کے روح کی ہدایت سے بولنے والا کبھی نہیں کہے گا، ”عیسیٰ پر لعنت۔“ اور روح القدس کی ہدایت سے بولنے والے کے سوا کوئی نہیں کہے گا، ”عیسیٰ خداوند ہے۔“

4. گو طرح طرح کی نعمتیں ہوتی ہیں، لیکن روح ایک ہی ہے۔

5. طرح طرح کی خدمتیں ہوتی ہیں، لیکن خداوند ایک ہی ہے۔

6. اللہ اپنی قدرت کا اظہار مختلف انداز سے کرتا ہے، لیکن خدا ایک ہی ہے جو سب میں ہر طرح کا کام کرتا ہے۔

۱۔کرنتھیوں 12