۱۔سلاطین 7:38-43 اردو جیو ورژن (UGV)

38. حیرام نے ہر گاڑی کے لئے پیتل کا باسن ڈھال دیا۔ ہر باسن 6 فٹ چوڑا تھا، اور اُس میں 880 لٹر پانی سما جاتا تھا۔

39. اُس نے پانچ گاڑیاں رب کے گھر کے دائیں ہاتھ اور پانچ اُس کے بائیں ہاتھ کھڑی کیں۔ حوض بنام سمندر کو اُس نے رب کے گھر کے جنوب مشرق میں رکھ دیا۔

40. حیرام نے باسن، بیلچے اور چھڑکاؤ کے کٹورے بھی بنائے۔ یوں اُس نے رب کے گھر میں وہ سارا کام مکمل کیا جس کے لئے سلیمان بادشاہ نے اُسے بُلایا تھا۔ اُس نے ذیل کی چیزیں بنائیں:

41. دو ستون،ستونوں پر لگے پیالہ نما بالائی حصے،بالائی حصوں پر لگی زنجیروں کا ڈیزائن،

42. زنجیروں کے اوپر لگے انار (فی بالائی حصہ 200 عدد)،

43. 10 ہتھ گاڑیاں،اِن پر کے پانی کے 10 باسن،

۱۔سلاطین 7