۱۔سلاطین 4:1-7 اردو جیو ورژن (UGV)

1. اب سلیمان پورے اسرائیل پر حکومت کرتا تھا۔

2. یہ اُس کے اعلیٰ افسر تھے:امامِ اعظم: عزریاہ بن صدوق،

3. میرمنشی: سیسہ کے بیٹے اِلی حورف اور اخیاہ،بادشاہ کا مشیرِ خاص: یہوسفط بن اخی لُود،

4. فوج کا کمانڈر: بِنایاہ بن یہویدع،امام: صدوق اور ابیاتر،

5. ضلعوں پر مقرر افسروں کا سردار: عزریاہ بن ناتن،بادشاہ کا قریبی مشیر: امام زبود بن ناتن،

6. محل کا انچارج: اخی سر،بےگاریوں کا انچارج: ادونیرام بن عبدا

7. سلیمان نے ملکِ اسرائیل کو بارہ ضلعوں میں تقسیم کر کے ہر ضلع پر ایک افسر مقرر کیا تھا۔ اِن افسروں کی ایک ذمہ داری یہ تھی کہ دربار کی ضروریات پوری کریں۔ ہر افسر کو سال میں ایک ماہ کی ضروریات پوری کرنی تھیں۔

۱۔سلاطین 4