17. بلاناغہ دعا کریں،
18. اور ہر حالت میں خدا کا شکر کریں۔ کیونکہ جب آپ مسیح میں ہیں تو اللہ یہی کچھ آپ سے چاہتا ہے۔
19. روح القدس کو مت بجھائیں۔
20. نبوّتوں کی تحقیر نہ کریں۔
21. سب کچھ پرکھ کر وہ تھامے رکھیں جو اچھا ہے،
22. اور ہر قسم کی بُرائی سے باز رہیں۔
23. اللہ خود جو سلامتی کا خدا ہے آپ کو پورے طور پر مخصوص و مُقدّس کرے۔ وہ کرے کہ آپ پورے طور پر روح، جان اور بدن سمیت اُس وقت تک محفوظ اور بےالزام رہیں جب تک ہمارا خداوند عیسیٰ مسیح واپس نہیں آ جاتا۔