۱۔تھسلنیکیوں 5:15-21 اردو جیو ورژن (UGV)

15. اِس پر دھیان دیں کہ کوئی کسی سے بُرائی کے بدلے بُرائی نہ کرے بلکہ آپ ہر وقت ایک دوسرے اور تمام لوگوں کے ساتھ نیک کام کرنے میں لگے رہیں۔

16. ہر وقت خوش رہیں،

17. بلاناغہ دعا کریں،

18. اور ہر حالت میں خدا کا شکر کریں۔ کیونکہ جب آپ مسیح میں ہیں تو اللہ یہی کچھ آپ سے چاہتا ہے۔

19. روح القدس کو مت بجھائیں۔

20. نبوّتوں کی تحقیر نہ کریں۔

21. سب کچھ پرکھ کر وہ تھامے رکھیں جو اچھا ہے،

۱۔تھسلنیکیوں 5