22. اُن کا باپ افرائیم کافی عرصے تک اُن کا ماتم کرتا رہا، اور اُس کے رشتے دار اُس سے ملنے آئے تاکہ اُسے تسلی دیں۔
23. جب اِس کے بعد اُس کی بیوی کے بیٹا پیدا ہوا تو اُس نے اُس کا نام بریعہ یعنی مصیبت رکھا، کیونکہ اُس وقت خاندان مصیبت میں آ گیا تھا۔
24. افرائیم کی بیٹی سَیرہ نے بالائی اور نشیبی بیت حَورون اور عُزّن سَیرہ کو بنوایا۔
25. افرائیم کے مزید دو بیٹے رفح اور رسف تھے۔ رسف کے ہاں تِلح پیدا ہوا، تِلح کے تحن،
26. تحن کے لعدان، لعدان کے عمی ہود، عمی ہود کے اِلی سمع،
27. اِلی سمع کے نون، نون کے یشوع۔
28. افرائیم کی اولاد کے علاقے میں ذیل کے مقام شامل تھے: بیت ایل گرد و نواح کی آبادیوں سمیت، مشرق میں نعران تک، مغرب میں جزر تک گرد و نواح کی آبادیوں سمیت، شمال میں سِکم اور عیّاہ تک گرد و نواح کی آبادیوں سمیت۔
29. بیت شان، تعنک، مجِدّو اور دور گرد و نواح کی آبادیوں سمیت منسّی کی اولاد کی ملکیت بن گئے۔ اِن تمام مقاموں میں یوسف بن اسرائیل کی اولاد رہتی تھی۔
30. آشر کے چار بیٹے یِمنہ، اِسواہ، اِسوی اور بریعہ تھے۔ اُن کی بہن سِرح تھی۔
31. بریعہ کے بیٹے حِبر اور بِرزائت کا باپ ملکی ایل تھے۔
32. حِبر کے تین بیٹے یفلیط، شومیر اور خوتام تھے۔ اُن کی بہن سوع تھی۔
33. یفلیط کے تین بیٹے فاسک، بِمہال اور عسوات تھے۔
34. شومیر کے چار بیٹے اخی، روہجہ، حُبّہ اور اَرام تھے۔
35. اُس کے بھائی حیلم کے چار بیٹے صوفح، اِمنع، سلس اور عمل تھے۔
36. صوفح کے 11 بیٹے سوح، حرنفر، سوعال، بَیری، اِمراہ،
37. بصر، ہود، سمّا، سِلسہ، یِتران اور بئیرا تھے۔
38. یتر کے تین بیٹے یفُنّہ، فِسفاہ اور ارا تھے۔