52. زرخیاہ کے مِرایوت، مِرایوت کے امریاہ، امریاہ کے اخی طوب،
53. اخی طوب کے صدوق، صدوق کے اخی معض۔
54. ذیل میں وہ آبادیاں اور چراگاہیں درج ہیں جو لاویوں کو قرعہ ڈال کر دی گئیں۔قرعہ ڈالتے وقت پہلے ہارون کے بیٹے قِہات کی اولاد کو جگہیں مل گئیں۔
55. اُسے یہوداہ کے قبیلے سے حبرون شہر اُس کی چراگاہوں سمیت مل گیا۔
56. لیکن گرد و نواح کے کھیت اور دیہات کالب بن یفُنّہ کو دیئے گئے۔
57. حبرون اُن شہروں میں شامل تھا جن میں ہر وہ پناہ لے سکتا تھا جس کے ہاتھوں غیرارادی طور پر کوئی ہلاک ہوا ہو۔ حبرون کے علاوہ ہارون کی اولاد کو ذیل کے مقام اُن کی چراگاہوں سمیت دیئے گئے: لِبناہ، یتیر، اِستموع،
58. حَولون، دبیر،
59. عسن، اور بیت شمس۔
60. بن یمین کے قبیلے سے اُنہیں جِبعون، جِبع، علمت اور عنتوت اُن کی چراگاہوں سمیت دیئے گئے۔ اِس طرح ہارون کے خاندان کو 13 شہر مل گئے۔
61. قِہات کے باقی خاندانوں کو منسّی کے مغربی حصے کے دس شہر مل گئے۔