۱۔تواریخ 6:45-56 اردو جیو ورژن (UGV)

45. بن حسبیاہ بن اَمَصیاہ بن خِلقیاہ

46. بن امصی بن بانی بن سمر

47. بن محلی بن مُوشی بن مِراری بن لاوی۔

48. دوسرے لاویوں کو اللہ کی سکونت گاہ میں باقی ماندہ ذمہ داریاں دی گئی تھیں۔

49. لیکن صرف ہارون اور اُس کی اولاد بھسم ہونے والی قربانیاں پیش کرتے اور بخور کی قربان گاہ پر بخور جلاتے تھے۔ وہی مُقدّس ترین کمرے میں ہر خدمت سرانجام دیتے تھے۔ اسرائیل کا کفارہ دینا اُن ہی کی ذمہ داری تھی۔ وہ سب کچھ عین اُن ہدایات کے مطابق ادا کرتے تھے جو اللہ کے خادم موسیٰ نے اُنہیں دی تھیں۔

50. ہارون کے ہاں اِلی عزر پیدا ہوا، اِلی عزر کے فینحاس، فینحاس کے ابی سوع،

51. ابی سوع کے بُقی، بُقی کے عُزّی، عُزّی کے زرخیاہ،

52. زرخیاہ کے مِرایوت، مِرایوت کے امریاہ، امریاہ کے اخی طوب،

53. اخی طوب کے صدوق، صدوق کے اخی معض۔

54. ذیل میں وہ آبادیاں اور چراگاہیں درج ہیں جو لاویوں کو قرعہ ڈال کر دی گئیں۔قرعہ ڈالتے وقت پہلے ہارون کے بیٹے قِہات کی اولاد کو جگہیں مل گئیں۔

55. اُسے یہوداہ کے قبیلے سے حبرون شہر اُس کی چراگاہوں سمیت مل گیا۔

56. لیکن گرد و نواح کے کھیت اور دیہات کالب بن یفُنّہ کو دیئے گئے۔

۱۔تواریخ 6