31. جب عہد کا صندوق یروشلم میں لایا گیا تاکہ آئندہ وہاں رہے تو داؤد بادشاہ نے کچھ لاویوں کو رب کے گھر میں گیت گانے کی ذمہ داری دی۔
32. اِس سے پہلے کہ سلیمان نے رب کا گھر بنوایا یہ لوگ اپنی خدمت ملاقات کے خیمے کے سامنے سرانجام دیتے تھے۔ وہ سب کچھ مقررہ ہدایات کے مطابق ادا کرتے تھے۔
33. ذیل میں اُن کے نام اُن کے بیٹوں کے ناموں سمیت درج ہیں۔قِہات کے خاندان کا ہیمان پہلا گلوکار تھا۔ اُس کا پورا نام یہ تھا: ہیمان بن یوایل بن سموایل
34. بن اِلقانہ بن یروحام بن اِلی ایل بن توخ
35. بن صوف بن اِلقانہ بن محت بن عماسی
36. بن اِلقانہ بن یوایل بن عزریاہ بن صفنیاہ
37. بن تحت بن اسّیر بن ابی آسف بن قورح
38. بن اِضہار بن قِہات بن لاوی بن اسرائیل۔
39. ہیمان کے دہنے ہاتھ آسف کھڑا ہوتا تھا۔ اُس کا پورا نام یہ تھا: آسف بن برکیاہ بن سِمعا
40. بن میکائیل بن بعسیاہ بن ملکیاہ
41. بن اتنی بن زارح بن عدایاہ
42. بن ایتان بن زِمّہ بن سِمعی
43. بن یحت بن جَیرسوم بن لاوی۔
44. ہیمان کے بائیں ہاتھ ایتان کھڑا ہوتا تھا۔ وہ مِراری کے خاندان کا فرد تھا۔ اُس کا پورا نام یہ تھا: ایتان بن قیسی بن عبدی بن ملّوک
45. بن حسبیاہ بن اَمَصیاہ بن خِلقیاہ
46. بن امصی بن بانی بن سمر
47. بن محلی بن مُوشی بن مِراری بن لاوی۔
48. دوسرے لاویوں کو اللہ کی سکونت گاہ میں باقی ماندہ ذمہ داریاں دی گئی تھیں۔
49. لیکن صرف ہارون اور اُس کی اولاد بھسم ہونے والی قربانیاں پیش کرتے اور بخور کی قربان گاہ پر بخور جلاتے تھے۔ وہی مُقدّس ترین کمرے میں ہر خدمت سرانجام دیتے تھے۔ اسرائیل کا کفارہ دینا اُن ہی کی ذمہ داری تھی۔ وہ سب کچھ عین اُن ہدایات کے مطابق ادا کرتے تھے جو اللہ کے خادم موسیٰ نے اُنہیں دی تھیں۔