۱۔تواریخ 6:19-29 اردو جیو ورژن (UGV)

19. مِراری کے دو بیٹے محلی اور مُوشی تھے۔ذیل میں لاوی کے خاندانوں کی فہرست اُن کے بانیوں کے مطابق درج ہے۔

20. جَیرسوم کے ہاں لِبنی پیدا ہوا، لِبنی کے یحت، یحت کے زِمّہ،

21. زِمّہ کے یوآخ، یوآخ کے عِدّو، عِدّو کے زارح اور زارح کے یتری۔

22. قِہات کے ہاں عمی نداب پیدا ہوا، عمی نداب کے قورح، قورح کے اسّیر،

23. اسّیر کے اِلقانہ، اِلقانہ کے ابی آسف، ابی آسف کے اسّیر،

24. اسّیر کے تحت، تحت کے اُوری ایل، اُوری ایل کے عُزیّاہ اور عُزیّاہ کے ساؤل۔

25. اِلقانہ کے بیٹے عماسی، اخی موت

26. اور اِلقانہ تھے۔ اِلقانہ کے ہاں ضوفی پیدا ہوا، ضوفی کے نحت،

27. نحت کے اِلیاب، اِلیاب کے یروحام، یروحام کے اِلقانہ اور اِلقانہ کے سموایل۔

28. سموایل کا پہلا بیٹا یوایل اور دوسرا ابیاہ تھا۔

29. مِراری کے ہاں محلی پیدا ہوا، محلی کے لِبنی، لِبنی کے سِمعی، سِمعی کے عُزّہ،

۱۔تواریخ 6