۱۔تواریخ 4:4-16 اردو جیو ورژن (UGV)

4. اِفراتہ کا پہلوٹھا حور بیت لحم کا باپ تھا۔ اُس کے دو بیٹے جدور کا باپ فنوایل اور حوسہ کا باپ عزر تھے۔

5. تقوع کے باپ اشحور کی دو بیویاں حیلاہ اور نعرہ تھیں۔

6. نعرہ کے بیٹے اخوزّام، حِفر، تیمنی اور ہخَستری تھے۔

7. حیلاہ کے بیٹے ضرت، صُحر اور اِتنان تھے۔

8. قوض کے بیٹے عنوب اور ہضّوبیبہ تھے۔ اُس سے اخرخیل بن حروم کے خاندان بھی نکلے۔

9. یعبیض کی اپنے بھائیوں کی نسبت زیادہ عزت تھی۔ اُس کی ماں نے اُس کا نام یعبیض یعنی ’وہ تکلیف دیتا ہے‘ رکھا، کیونکہ اُس نے کہا، ”پیدا ہوتے وقت مجھے بڑی تکلیف ہوئی۔“

10. یعبیض نے بلند آواز سے اسرائیل کے خدا سے التماس کی، ”کاش تُو مجھے برکت دے کر میرا علاقہ وسیع کر دے۔ تیرا ہاتھ میرے ساتھ ہو، اور مجھے نقصان سے بچا تاکہ مجھے تکلیف نہ پہنچے۔“ اور اللہ نے اُس کی سنی۔

11. سوخہ کے بھائی کلوب محیر کا اور محیر اِستون کا باپ تھا۔

12. اِستون کے بیٹے بیت رفا، فاسح اور تخِنّہ تھے۔تخِنّہ ناحس شہر کا باپ تھا جس کی اولاد ریکہ میں آباد ہے۔

13. قنز کے بیٹے غُتنی ایل اور سرایاہ تھے۔ غُتنی ایل کے بیٹوں کے نام حتت اور معوناتی تھے۔

14. معوناتی عُفرہ کا باپ تھا۔سرایاہ یوآب کا باپ تھا جو ’وادیٔ کاری گر‘ کا بانی تھا۔ آبادی کا یہ نام اِس لئے پڑ گیا کہ اُس کے باشندے کاری گر تھے۔

15. کالب بن یفُنّہ کے بیٹے عیرو، ایلہ اور نعم تھے۔ ایلہ کا بیٹا قنز تھا۔

16. یہلّل ایل کے چار بیٹے زیف، زیفہ، تیریاہ اور اسرایل تھے۔

۱۔تواریخ 4