۱۔تواریخ 3:8-20 اردو جیو ورژن (UGV)

8. اِلی سمع، اِلیَدع اور اِلی فلط۔ کُل نو بیٹے تھے۔

9. تمر اُن کی بہن تھی۔ اِن کے علاوہ داؤد کی داشتاؤں کے بیٹے بھی تھے۔

10. سلیمان کے ہاں رحبعام پیدا ہوا، رحبعام کے ابیاہ، ابیاہ کے آسا، آسا کے یہوسفط،

11. یہوسفط کے یہورام، یہورام کے اخزیاہ، اخزیاہ کے یوآس،

12. یوآس کے اَمَصیاہ، اَمَصیاہ کے عزریاہ یعنی عُزیّاہ، عُزیّاہ کے یوتام،

13. یوتام کے آخز، آخز کے حِزقیاہ، حِزقیاہ کے منسّی،

14. منسّی کے امون اور امون کے یوسیاہ۔

15. یوسیاہ کے چار بیٹے بڑے سے لے کر چھوٹے تک یوحنان، یہویقیم، صِدقیاہ اور سلّوم تھے۔

16. یہویقیم یہویاکین کا اور یہویاکین صِدقیاہ کا باپ تھا۔

17. یہویاکین کو بابل میں جلاوطن کر دیا گیا۔ اُس کے سات بیٹے سیالتی ایل،

18. مَلکِرام، فِدایاہ، شیناضّر، یقمیاہ، ہوسمع اور ندبیاہ تھے۔

19. فِدایاہ کے دو بیٹے زرُبابل اور سِمعی تھے۔زرُبابل کے دو بیٹے مسُلّام اور حننیاہ تھے۔ ایک بیٹی بنام سلومیت بھی پیدا ہوئی۔

20. باقی پانچ بیٹوں کے نام حسوبہ، اوہل، برکیاہ، حسدیاہ اور یوسب حسد تھے۔

۱۔تواریخ 3