۱۔تواریخ 3:3-9 اردو جیو ورژن (UGV)

3. پانچواں سفطیاہ تھا جس کی ماں ابی طال تھی۔ چھٹا اِترعام تھا جس کی ماں عِجلہ تھی۔

4. داؤد کے یہ چھ بیٹے اُن ساڑھے سات سالوں کے دوران پیدا ہوئے جب حبرون اُس کا دار الحکومت تھا۔اِس کے بعد وہ یروشلم میں منتقل ہوا اور وہاں مزید 33 سال حکومت کرتا رہا۔

5. اُس دوران اُس کی بیوی بت سبع بنت عمی ایل کے چار بیٹے سِمعا، سوباب، ناتن اور سلیمان پیدا ہوئے۔

6. مزید بیٹے بھی پیدا ہوئے، اِبحار، اِلی سوع، اِلی فلط،

7. نوجہ، نفج، یفیع،

8. اِلی سمع، اِلیَدع اور اِلی فلط۔ کُل نو بیٹے تھے۔

9. تمر اُن کی بہن تھی۔ اِن کے علاوہ داؤد کی داشتاؤں کے بیٹے بھی تھے۔

۱۔تواریخ 3