21. رحبیاہ کی اولاد میں سے یِسیاہ سرپرست تھا،
22. اِضہار کی اولاد میں سے سلومیت،سلومیت کی اولاد میں سے یحت،
23. حبرون کی اولاد میں سے بڑے سے لے کر چھوٹے تک یریاہ، امریاہ، یحزی ایل اور یقمعام،
24. عُزی ایل کی اولاد میں سے میکاہ،میکاہ کی اولاد میں سے سمیر،
25. میکاہ کا بھائی یِسیاہ،یِسیاہ کی اولاد میں سے زکریاہ،
26. مِراری کی اولاد میں سے محلی اور مُوشی،اُس کے بیٹے یعزیاہ کی اولاد،
27. مِراری کے بیٹے یعزیاہ کی اولاد میں سے سوہم، زکور اور عِبری،
28-29. محلی کی اولاد میں سے اِلی عزر اور قیس۔ اِلی عزر بےاولاد تھا جبکہ قیس کے ہاں یرحمئیل پیدا ہوا۔
30. مُوشی کی اولاد میں سے محلی، عِدر اور یریموت بھی لاویوں کے اِن مزید خاندانی سرپرستوں میں شامل تھے۔
31. اماموں کی طرح اُن کی ذمہ داریاں بھی قرعہ اندازی سے مقرر کی گئیں۔ اِس سلسلے میں سب سے چھوٹے بھائی کے خاندان کے ساتھ اور سب سے بڑے بھائی کے خاندان کے ساتھ سلوک برابر تھا۔ اِس کارروائی کے لئے بھی داؤد بادشاہ، صدوق، اخی مَلِک اور اماموں اور لاویوں کے خاندانی سرپرست حاضر تھے۔